اکشے کمار نے مسلسل چار فلموں کی ناکامی کی بڑی وجہ بتا دی

بالی ووڈ سپر اسٹار ہیرو اکشے کمار نے مسلسل چار فلموں کی ناکامی کا  قصوروار کسی اور کو  نہیں بلکہ خود کو ٹھہرا دیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار ہیرو اکشے کمار کی نئی آنی والی فلم ’ سیلفی‘بھی کوئی متاثر کن کارگردگی نا دکھا پائی اور ان کی پہلے والی فلموں کی طرح اس کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

بالی ووڈ کھلاڑی کہلانے والے سپر اسٹار اکشے کمار کا ایک انٹر ویو کے دوران کہنا تھا کہ ان کی فلموں کو ناکامی کا سامنا ماضی میں بھی کرنا پڑا تھا۔ ایسا ان کے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا ، پہلے بھی ان کی لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہو چکی ہیں۔مسلسل 16 فلمیوں کی ناکامی کے علاوہ ان کی لگاتار 8 فلمیں بھی فلاپ ہو چکی ہیں۔ 

واضح رہے کہ بالی ووڈ کھلاڑی کی اب مسلسل 4 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں جن کی ناکامی کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس ناکامی کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ میں خود ہوں۔ کیونکہ ناظرین کی پسند تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ فلموں میں کچھ الگ دیکھنا چاہتے ہیں۔

سپر اسٹار کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ میری کئی فلمیں باکس آفس پر نہیں چل سکیں۔ فلموں کا مسلسل فلاپ ہونا آپ کے لیے تبدیلی کا الارم ہوتا ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ جو کر سکتا ہوں وہ کروں۔ ہمیں ایسی صورت حال کے لیے مداحوں یا کسی اور کو قصور وار نہیں ٹھہرانا چاہیے۔