نیدرلینڈز: معروف ڈِ چ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے کیفی خلیل کا ’کہانی سُنو‘ اپنے انداز میں گُنگنا کر سب کو حیران کر دیا۔
پاکستان کے بلوچی گلوکار کیفی خلیل اپنے مشہور ترین گانے ’کہانی سُنو‘ سے دنیا بھر میں خوب نام کما رہے ہیں، جہاں ایشیا میں کیفی کے اس گانے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے وہیں مغربی ممالک میں بھی اس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی آواز میں کیفی خلیل کا کہانی سُنو پیش کر دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور اسے صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ کیفی خلیل نے بھی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکارہ کی کوشش کو سراہا ہے۔
ڈِچ گلوکارہ اکثر اپنے مختلف انگریزی انداز میں اُردو زبان کے گانے گنگناتی نظر آتی ہیں جو ان کی مقبولیت کی وجہ بھی ہے۔ ایما ہیسٹرز کے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیفی کا گانا کسی بھی زبان سے تعلق رکھنے والے شخص کی مختلف آواز میں بھی سُر بکھیر دیتا ہے۔
یاد رہے کہ کنا یاری سے مشہور لیاری کے بلوچی گلوکار کا یہ گانا گزشتہ دنوں یوٹیوب کے ٹاپ 10 سانگ میں آٹھویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا تھا۔