عمران خان نے کبھی موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سابق وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور نہ ہی ان کے کسی نمائندے.

اسی طرح صدر نے کبھی بھی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی کسی تجویز کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا۔

یہ بیان سینئر صحافی کامران خان کی صبح کئی گئی ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے کاروباری قیادت کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا تھا کہ صدر عارف علوی کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نہ مانے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر جنرل عاصم منیر نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لیے تیار نہیں۔