پشاور:نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع خیبر کے علاقہ لنڈی کوتل میں لشمینیا کے پھیلاؤ کا نوٹس لے لیا۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکرٹری صحت کو فوری طور علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی ہدایت ہے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بیماری کے مزید پھیلاؤکو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، بیماری سے متاثر ہونے والوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی فراہمی کے لئے فری میڈیکل کیمپ قائم کئے جائیں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقامی آبادی کو لیشمینیا سے بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں اس بیماری کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔
نگران وزیراعلیٰ نے لشمینیا کے مؤثر تدارک کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔