جنرل (ر) فیض حمید نے ماضی کے فیصلوں کا ذمہ دار سابق آرمی چیف کو قرار دیدیا 

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کے مطالبے پرجنرل (ر) فیض حمید کا جواب بھی سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید نے موقف اپنایا ہے کہ 2017ء اور 2018ء میں صرف ایک میجر جنرل تھا فوج میں تمام فیصلے چیف ہی کرتا ہے۔جنرل (ر) فیض حمید نے سوال کیا کہ کیا تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا ہے؟ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید نے تمام صورتحال کا ذمہ دار جنرل باجوہ کو قرار دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے جنرل (ر) فیض حمید سے 6 سوالات کے جوابات مانگے تھے تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا جبکہ سپریم کور ٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی کسی قسم کا انٹرویو دینے اور سوالات کا جواب دینے سے احتراز کیا۔