صوبائی حکومت کا منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں منرل واٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے پابندی سے متعلق سرکلر تمام سرکاری دفاتر کوجاری کر دیا ہے۔

آئندہ دفاتر اور میٹنگز کے لیے کوئی ڈیمانڈ منظور نہیں کی جائے گی، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ فیصلہ مالی بحران کے باعث کفایت شعاری اقدامات کے تحت کیا گیا۔