22سالہ کیریئر میں پہلی بار مرد اداکار جتنا معاوضہ ملا، پریانکا چوپڑا

نیویارک: بھارت کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ 22 سال کے فلمی کیریئر میں پہلی مرتبہ ان کو اپنے پروجیکٹ میں مرد اداکار جتنا معاوضہ مل رہا ہے۔

اداکارہ فلم انڈسٹری میں خواتین فنکاروں کے کم معاوضے پر متعدد مرتبہ اپنے خیالات کا سب کے سامنے اظہار کرچکی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے انڈسٹری میں بائیس برس گزر چکے ہیں اور میں ستر سے زائد فیچر فلمیں اور دو ٹی شو کرچکی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ ’سائیٹیڈل‘ ویب سیریز میں مجھے اپنے ساتھی مرد فنکار جتنا معاوضہ مل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے پروجیکٹ میں بھی میرا وہی وقت صرف ہوا ہے جتنا پچھلوں میں ہوتا تھا لیکن وہاں کم معاوضہ دیا جاتا تھا۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ 2021 میں جب انہوں نے ایک فلم میں مساوی معاوضے کا ایشو اٹھایا تو انہیں فلم چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا۔