کراچی: پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل ’روحانی پاکیزگی‘ کے حصول کیلئے سوشل میڈیا سے وقفہ لیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو خبر سے آگاہ کرتے ہوئے انوشے اشرف نے لکھا کہ میں اپنے دل و دماغ اور روح کو پاک صاف کرنے کیلئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کا وقفہ لے رہی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں رمضان کا آغاز ایک کھلے دماغ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس کی برکات، انوارات اور اچھائیاں وصول کرسکوں۔
انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس ایک ہفتے میں پہاڑوں پر جائیں گی اور وہ ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔
ساتھی اداکار عدنان، سیدہ طوبیٰ انور اور ان کے مداحوں نے انوشے کے تربیتی وقفے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور ان کی تعریف کی ہے۔