’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ چالیس لاکھ میں نیلام

ٹورنٹو: سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میی سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں  50 ہزار ڈالر میی نیلام ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ چالیس لاکھ بنتے ہیں۔

 کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے سپر اسٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا فواد خان کے ہاتھوں  50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اوورسیز پاکستانی نے خریدا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس گنڈاسے کو کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا  اور اسے فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا-

یاد رہے کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 290 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔