ممبئی: بھارتی خوبر و اداکار جیکولین فرنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اکیڈمی ایوارڈز خریدے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرڈنینڈس کے میک اپ آرٹسٹ شان متتھل نے الزام لگایا ہے کہ تامل فلم کے ’ناٹو ناٹو‘ گانے کا آسکرز ایوارڈ خریدا گیا ہے۔
میک اپ آرٹسٹ نے ناٹو ناٹو کی جیت کا اعلان کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ پر طنزیہ انداز میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔
میں نے سوچا تھا کہ ہم صرف ہندوستان میں ہی ایوارڈ خرید سکتے ہیں۔ لیکن پیسے سے ہم کیا حاصل نہیں کر سکتے جب ہمارے پاس پیسہ ہو تو یہاں تک کہ آسکر بھی خریدا جا سکتا ہے۔‘
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جیکولین اسٹارر فلم ’Tell It Like a Woman‘ کا گانا ’Applause‘ بھی رواں سال بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکرز کے لیے مقابلہ کر رہا تھا جوکہ ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
یاد رہے کہ تامل فلم ’آ ر آر آر‘ کے جوش سے بھرپور گانے ’ناتو ناتو‘ نے بہترین اوریجنل گانے کا آسکرز ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ بھارت کی ایک فلم ’The Elephant Whisperers‘ نے بھی بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔