افغان مہاجرین کو جاری300 پاکستانی پاسپورٹس کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے جعلی پاسپورٹ کے الزامات میں گرفتار ہونیوالے پاسپورٹ ملازمین کی نشاندہی پر پشاور سمیت صوبہ بھر میں جاری ہونیوالے تین سو سے زائد پاسپورٹس کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے
ذرائع نے بتایا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ، کراچی ایئر پورٹ ، اسلام آباد ایئر پورٹ، لاہور ایئر پورٹ پر گرفتار ہونیوالے افغان مہاجرین سے بھی جعلی پاسپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں
ذرائع کے مطابق ان کی نشاندہی کے بعد ان کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر کو ارسال کر دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر ان پاسپورٹس کو منسوخ کر دیا جائیگا۔