آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے جان چھڑانے والے آسان گھریلو ٹوٹکے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے  ہر  دوسرے شخص کا مسئلہ ہے،  اس کی وجہ جسم میں موجود  وٹامنز کی کمی سمیت جینیاتی مسائل اور پانی کی کمی ہوسکتی ہے، خواتین سیاہ حلقوں کو ہٹانے کے لیے گھریلو ٹوٹکے آزماتی ہیں۔

آئیے آج کچھ ایسے ٹوٹکوں سے متعلق بتاتے ہیں جس کا اس سے قبل آپ کو علم نہیں ہوگا۔

* سیاہ حلقوں سے چھٹکارا بادام کے تیل سے کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس تیل میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو جلد کے لیے انتہائی مفید ہے، بادام کا تیل ناصرف سیاہ حلقے ختم کرنے میں معاون ہے بلکہ یہ جلد کو جوان بھی رکھتا ہے۔

* ٹماٹر کے جوس کا استعمال بھی ان حلقوں سے پیچھا چھڑا سکتا ہے، لیموں اور ٹماٹر کے رس کو ہم وزن لیں اور اسے آنکھوں کے نیچے لگائیں، 10 سے 15 منٹ لگے رہنے کے بعد اسے دھوئیں اور صاف کرلیں، روز استعمال سے سیاہ حلقے ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

* عرقِ گلاب سے بھی حلقوں کا خاتمہ ممکن ہے، روئی عرقِ گلاب میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں، فائدہ آپ خود دیکھیں گے۔

کوشش کریں کہ اپنی جلد کو 'سورج کی روشنی' سے براہ راست بچائیں، کیونکہ یہ سیاہ حلقوں کی وجہ بن سکتا ہے۔