دل کے مریضوں کے لیے ڈرپ اینڈ شپ پلان نافذ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں دل کے مریضوں کے لیے ڈرپ اینڈ شپ پلان نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے علاج کے لیے بین الاقوامی طریقہ اپنانے کا پلان بنایا ہے جس میں دل کے مریضوں کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ مختص ہوگی۔

دل کی تکلیف کے مریض کو کارڈیک اسپتال سے پہلے قریبی علاج گاہ منتقل کیا جائے گا جہاں تمام اسٹاف کو انجیو پلاسٹی سے قبل دوا دینے کی ٹریننگ دی جائے گی۔
مریض کو ابتدائی علاج کے بعد پرائمری انجیو پلاسٹی کے لیے کارڈیک اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

محکمہ صحت کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈرپ اینڈ شپ پلان سے دل کے مریضوں کی جان بچائی جاسکے گی نجی اسپتال بھی اسی پلان میں شامل ہوں گے جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

محکمہ صحت نے ٹرانسپورٹ، چھوٹی علاج گاہوں کے اسٹاف کی ٹریننگ کا پلان طلب کرلیا ہے علاوہ ازیں دل کی تکلیف کے مریض کی جان بچانے کے لیے عوامی آگاہی مہم بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔