بھارت کی نامور اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر کووڈ میں مبتلا ہوگئیں۔
کرن کھیر کی جانب سے ٹوئٹر پر مداحوں کو اطلاع دی گئی کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے لہٰذا جو بھی ان سے رابطے میں رہا، وہ اپنا ٹیسٹ لازمی کروالے۔
اس سے قبل 2021 میں اداکارہ میں خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد کئی عرصے تک ان کا علاج جاری رہا، بعدازاں انہوں نے بھارتی رئیلیٹی شو انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ میں جج کے فرائض سرانجام دیے۔
واضح رہے کہ کرن کھیر نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا جن میں دیوداس، رنگ دے بسنتی، ہم تم، دوستانہ اور میں ہوں نا شامل ہیں۔
کرن کھیر اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ ہیں، دونوں کی شادی 1985 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل کرن کھیر کی شادی گوتم بیری سے ہوئی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا سکندر خان ہے۔