پٹیالہ: بھارتی سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ (نوجوت سنگھ سدھو) ایک ایسے جرم کے لئے جیل میں ہیں جس کا انہوں نے ارتکاب نہیں کیا، ہم ہر روز آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور شاید آپ سے زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں.
اس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا لکھا کہ آپ کا انتظار کر رہی ہوں، یہ دیکھ کر کہ آپ کو بار بار انصاف سے محروم کر دیا گیا۔ سچ بہت طاقتور ہے لیکن یہ بار بار آپ کے امتحان لیتا ہے.
انہوں نے مزید لکھا کہ معذرت خواہ ہوں آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ یہ اسٹیج 2 کینسر ہے۔ آج سرجری ہوگی. کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہئے کیونکہ یہ خدا کا منصوبہ ہے ۔
سدھو 34 سال پرانے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔