انٹی ملیریل میڈیسن کی بلیک مارکیٹنگ شروع

پشاور اور خیبر پختونخوا کے دوسرے گرم مرطوب شہروں میں رواں سیزن کے دوران انٹی ملیریل میڈیسن کا استعمال بڑھنے کے امکان پر اس کی پرانی قیمتوں میں اضافے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے .

بعض اضلاع میں انٹی ملیریل کی عدم موجودگی کی شکایات کے ساتھ ساتھ اس کی بلیک مارکیٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے جس پر محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق رواں برس کے دوران ڈینگی اور ملیریا کے شدید آئوٹ بریک کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے


جس کی وجہ سے ابھی سے ہی پشاور اور صوبہ کے دوسرے اضلاع میں میڈیسن مارکیٹوں میں ڈینگی اور ملیریا کی ادویات کی قیمتوں میںکئی سو گنا اضافہ کیلئے قلت پیدا کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق گذشتہ برس بھی محکمہ صحت نے انٹی ملیریل سپلائی کرنیوالی کمپنیوں کو ہول سیل میں دوائیاں فروخت بند کرنے کی درخواست کی تھی رواں برس بھی یہ درخواست دو بارہ ارسال کرنے کی منصوبہ بندی ہے
کیونکہ گرمی کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی امسال ڈینگی اور ملیریا کا آئوٹ بریک ہوا ہے اور آئندہ مہینے سے ڈینگی اور ملیریاکا

سیزن باقاعدہ طورپر شروع ہوجائے گا جس کی وجہ سے انٹی ملیریل ادویہ کا استعمال بڑھنے کا امکان ہے اس حوالے سے ڈرگ اینڈ فارمیسی ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ادویہ مارکیٹوں میں انٹی ملیریل ادویات دستیاب نہیں ہیں اس لئے انٹی ملیریل ادویات کی بلا ضرورت سپلائی منقطع کرنے کیلئے ایکشن لیا جائے گا۔