قدرتی طور پر بلڈپریشر کو کم کرنے کے طریقے

صحت مند طرز زندگی نہ ہونے کے سبب آج کل ہر فرد بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا ہے، ایسے میں کیا کیا جائے جس سے  بلڈپریشر بھی کم ہوجائے اور زیادہ ادوایات کا استعمال بھی نہ ہو؟

آئیے جانتے ہیں کچھ ایسے قدرتی طریقے جو کرنے میں آسان بھی ہیں اور صحت مند بھی ہیں۔

بیریز (berries):

بیریز میں قدرت نے polyphenols رکھا ہے، جو بلڈپریشر کو کم کرنے کی خوبی رکھتا ہے، اس کے علاوہ بیریز کھانے سے شوگر بھی کنٹرول میں رہتی ہے جبکہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

گہری سانس یا میڈیٹیشن:

گہری سانس یا میڈیٹیشن کرنے سے عصبی نظام میں بہتری آتی ہے، اس عمل سے بھی بلڈپریشر کم ہوتا ہے جبکہ دل کی دھڑکن بھی قابو میں رہتی ہے۔

کیلشیم:

کیلشیم سے بھرپور کھانوں کا استعمال آپ کے بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، دودھ دہی میں کیلشیم کا مقدار زیادہ ہوتا ہے جو فائدہ مند ہیں۔ 

نمک کا کم استعمال:

متعدد تحقیقات سے پتہ  چلا ہے کہ نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کی وجہ ہے اسی وجہ سے ماہرین طب کی جانب سے بھی ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو نمک کے کم استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے۔