بھارتی فلم ساز نے پاکستانی ٹیلی ویژن اسکرین کی معروف میزبان بیگم نوازش علی کی بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک پانڈے نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیگم نوازش علی کا کردار میں مقبولیت حاصل کرنے والے علی سلیم کی زندگی پر فلم بنانے جا رہے ہیں ۔
بائیوپک میں مرکزی کردار کیلئے وہ بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت کے نام پر غور کررہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملکہ شراوت اسکرین پر وہ بولڈ اثر لانے میں کامیاب ہو جائیں گی جس کے لیے بیگم نوازش علی جانی جاتی ہیں۔
اداکار، میزبان اور مصنف علی سلیم نے بیگم نوازش علی کی شخصیت بنائی اور انہوں نے اس روپ میں بہت سے پاکستانی اور ہندوستانی ستاروں اور مشہور شخصیات کے انٹرویو کئے ۔
پاکستان کے تقریباً تمام بڑے ستارے اور سیاستدان ان کے شو ’لیٹ ںائٹ شو وتھ بیگم نوازش علی‘ میں آئے ہیں اور ہم نے علی کو ان سے سوالات پوچھتے ہوئے دیکھا ۔
بعدازاں علی سلیم نے بھارت کے معروف ریلیئٹی شو بگ باس سیزن 4 میں بھی حصہ لیا تھا یہ بگ باس کا وہی سیزن تھا جس میں اداکارہ وینا ملک بھی موجود تھیں ۔