بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سازوں کی جانب سے ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی داستان پر مبنی ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس میں کنگ خان اور سلو میاں ایک مرتبہ پھر جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق فلم کے حوالے سے معلومات کو راز رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ شائقین کو سرپرائز دیا جا سکے تاہم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے متوقع ہے۔
آدتیہ چوپڑا کی اسپائے یونیورس فرنچائز میں اب تک سلمان خان کو ٹائیگر، شاہ رخ خان کو پٹھان اور ہریتک روشن کو کبیر کے کردار میں جاسوسی کرتے دکھایا جاچکا ہے جس کو فلم بینوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں بھی شاہ رُخ خان کے ساتھ ایک مختصر سین میں سلمان خان کو بھی دکھایا گیا تھا جس کو مداحوں نے بےحد پسند کیا تھا۔