پاکستانی ایکشن تھرلر فلم دادل کا ٹریلر جاری

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین اور اداکار محسن عباس حیدر کی فلم ’دادل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ  کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر آئیں گی جبکہ محسن عباس حیدر پولیس افسر کا کردار نبھائیں گے۔

ابو علیحہ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین سمیت شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں۔