وہاج علی نے ڈرامہ ’تیرے بن‘ نہ دیکھنے والے صارف کو کیا جواب دیا؟

وہاج علی نے ٹوئٹر صارف کو مختصر سا جواب دے کر اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کا مداح بنا ڈالا۔

جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں وہاج علی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے مدِ مقابل کام کر رہے ہیں۔

اس ڈرامہ سیریل کے مداحوں اور شائقین میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایسے میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نہیں دیکھتے ہیں، کیا یہ معاشرہ اُنہیں تسلیم کرے گا؟ 

اس ٹوئٹ پر اداکار وہاج علی نے مزاحیہ انداز میں صرف ’نہیں‘ لکھ دیا۔

اپنے پسندیدہ ہیرو کی جانب سے مختصر سا مگر حسِ مزاح سے بھرپور جواب پا کر ٹوئٹر صارف کا اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھنا تھا کہ اب تو اُن کا ڈرامہ تیرے بن دیکھنا بنتا ہے۔