ایف آئی اے کو منیب بٹ کے خلاف رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے کا تفتیشی افسر رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو تنبییہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ پیش نہیں کی گئی تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر 12 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے دن گیارہ بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

وکیل کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر میرے خلاف پوسٹ ڈالی تھی۔

منیب بٹ کی پوسٹ سے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ منیب بٹ نے میرے وکالات کے پیشے سے متعلق پوسٹ کی تھی۔

منیب بٹ کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی لیکن کاروائی نہیں ہو رہی۔