علیزے سلطان کے بعد فیروز خان کے بچے بھی کیا ماڈلنگ میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ، علیزے سلطان کے بعد کیا اب فیروز خان کے بچے بھی ماڈلنگ کرتے نظر آئیں گے۔

اداکارہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ تو انفلوئنسرز کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بلیو ٹک بھی مل گیا ہے جہاں وہ پی آر پیکیجز سے متعلق اب باقاعدہ طور پر بات اور اِن کی پبلیسٹی کرتی نظر آتی ہیں۔

علیزے اور فیروز خان کے دو بچے، بیٹا اور بیٹی ہیں جن کی کفالت کا مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔

علیزے اکثر اوقات اپنے بچوں کے ساتھ اپنی تصویریں اپلوڈ کرتی نظر آتی ہیں مگر اِن تصویروں میں بچوں کا چہرہ کچھ واضح نہیں ہوتا۔

علیزے سلطان کے بعد فیروز خان کے بچے بھی کیا ماڈلنگ میں قدم رکھنے والے ہیں؟

اب انہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی ہے جس میں انہوں نے کپڑوں کے برانڈز کو پی آر پیکج کے لیے خود کو ڈی ایم (پرائیویٹ، ڈائریکٹ میسج) کرنے سے متعلق لکھا ہے۔ 

اس اسٹوری سے یہ تو واضح نہیں کہ آیا علیزے یہاں اپنے لیے پی آر کی بات کر رہی ہیں یا بچوں کے لیے مگر،اگر یہ بچوں سے متعلق ہے تو بہت جَلد فیروز خان کے بچوں کو بھی ماڈلنگ کی دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔ 

واضح رہے کہ فیروز خان کے بچے فی الحال والدہ کے پاس ہیں جن سے ملنے کے لیے اداکار فیروز خان نے عدالت سے اجازت لے رکھی ہے۔