لندن: برطانیہ میں گاڑیوں کے چور پر کسی بھی گاڑی کو چھونے کی پابندی لگا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 44 سالہ پال پریسٹلے گاڑی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس کی گاڑی کا دروازہ توڑتے سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ ہو گئی تھی۔
مجرم نے اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ 29 سال سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، مجرم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 3 علاقوں میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں پکڑا گیا۔
پولیس نے پاک پریسٹلے کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے تالے توڑنے والا چاقو اور چرس برآمد کر لی۔ پریسٹلے کے مجرمانہ ریکارڈ میں سینکڑوں چوریاں شامل ہیں۔
عدالت نے مجرم کو کسی بھی گاڑی کو چھونے یا مالک کی اجازت کے بغیر گاڑی میں بیٹھنے کی پابندی عائد کر دی۔ مجسٹریٹ کی عدالت نے 9 مہینے قید کی سزا سنائی تھی تاہم اسے 2 سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تاہم مجرم کو 10 دن کسی سماجی بحالی کی سرگرمی میں حصہ لینا ہو گا۔
پرانے مجرمانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے عدالت نے پریسٹلے کے لیے چند دیگر احکامات بھی دیئے۔ مجرم مارچ 2027 تک رات 11 سے صبح 6 تک گھر سے باہر نہیں نکل سکے گا۔