بپاشا باسو کی بیٹی ’دیوی‘ کی پہلی تصویر منظرِعام پر آگئی

بالی ووڈ کی معروف جوڑی بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے پہلی بار اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا اور تصویر شیئر کردی جو اب وائرل ہے۔

انسٹاگرام پر دونوں نے ایک ہی پوسٹ شیئر کی جس میں ان کی بیٹی دیوی مسکرا رہی ہے۔

اداکار جوڑے نے بیٹی کو متعارف کراتے ہوئے کیپشن میں لکھا 'ہیلو ورلڈ۔۔۔ میں دیوی ہوں‘۔

دیوی کی تصویر پر بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ  متعدد شوبز شخصیات نے دیوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022 کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔

 بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔