کراچی، عمرے پر جانیوالے افغان شہری سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد

کراچی:افغانستان کے پاسپورٹ پر کراچی سے عمرے پر جانے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے والے افغانی شہری کے قبضے سے جعلی ویزا اور ڈیپارچر اسٹیمپ لگا پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوا ہے جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایک مسافر سلطان غنی خاکسار افغان پاسپورٹ نمبر P00413212 پر امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے راستے عمرے پر سعودی عرب جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچا تھا۔

حکام کے مطابق پاسپورٹ کنٹرول سے ایگزیکٹ کلیرنس کے عمل کے دوران مسافر کو مشکوک قرار دیا گیا اور وہ امیگریشن آفیسر علی شہریار کو مطمئن نہیں کر سکا۔