بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ہندی فلموں کی باکس آفس پر ناکامی کی وجہ بتادی ہے۔
سلمان خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ہندی فلموں کی باکس آفس میں ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں تو کافی عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں کہ ہماری ہندی فلمیں باکس آفس پر نہیں چل رہی ہیں، جب خراب فلمیں بناؤ گے تو کیسے کامیاب ہوں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ابھی میں نےکچھ فلم سازوں سے ملاقات کی ان کا بھارت کو سمجھنے کا طریقہ الگ ہے۔
اُنہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے اس انٹرویو کی ویڈیو سنبھال کر رکھ لینا بس میرے یہ الفاظ جو میں نے ابھی کہے کہیں مجھ پر بھاری نہ پڑجائیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ میری فلم 21 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے ویسے تو مجھے امید ہے کہ لوگوں کو پسند آئے گی مگر کہیں لوگ مجھ سے ہی نہ پوچھنے لگ جائیں کہ میں انٹرویو میں اتنی بڑی بڑی باتیں کررہا تھا اور خود میں نے کیسی فلم بنائی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی کہانی کامیڈی، رومانس، اور ایکشن کا ملاپ ہے۔
فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیگڑے، راگھو جوئیل، شہناز گِل اور وینکاتیش بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔