پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اورچیف آرگنائزرمریم نوازنے بھی چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال سے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں نوازشریف نے کہا چیف جسٹس نےاکثریتی فیصلےپراقلیتی رائےمسلط کردی،عدالتیں قوموں کوبحرانوں سےنکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں۔
نوازشریف نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے چیف جسٹس فوری طور پر عہدسے مستعفی ہوجائیں۔