باڑہ، فورسز گاڑی پر حملہ، 2اہلکار شہید

 راولپنڈی: خیبر کے ضلع باڑہ کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم حملے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار حضرت گل (عمر 37 سال، رہائشی لوئر دیر) اور سپاہی نذیر اللہ محسود (عمر 34 سال، ساکن جنوبی وزیرستان) شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیرنس آپریشن جاری ہے۔