ٹوکیو: جاپان میں ایسی مشینیں متعارف کرا دی گئی ہیں جو اے ٹی ایم مشینوں کی طرح پیسے نہیں بلکہ گوشت فراہم کرتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے کچھ علاقوں میں ایسی مشینیں لگا دی گئی ہیں جن سے سیاہ ریچھ کا گوشت نکلتا ہے۔ ان مشینوں سے خودکار طریقے سے گوشت حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ کالے ریچھ انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہونے پر مارے جاتے ہیں یا پھر انسانوں کا شکار بنتے ہیں جبکہ ان مشینوں سے ریچھ کے گوشت کے علاوہ خشک مچھلی اور مویشیوں کا گوشت بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
جس طرح اے ٹی ایم مشینوں میں کارڈ ڈال کر پیسے وصول کیے جاتے ہیں اسی طرح ان مشینوں سے بھی کارڈ کے ذریعے گوشت حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ جاپان میں ریچھ کا گوشت کھانے کی قانونی اجازت ہے اور لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔