لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں مدعی ایس ایچ او انتقال کرگئے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کے مدعی ایس ایچ او عامر شہزاد انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
عامر شہزاد ان دنوں ایس ایچ او صدر وزیرآباد تعینات تھے۔ان کے بیان پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ سٹی وزیرآباد تھانے میں درج ہوا تھا۔