لاہور: مریم نوازآج لاہور سے عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔
شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر، بیٹیوں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر اور کچھ ملازمین کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
مریم نواز غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے۔