پاکستان کا ردعمل: بھارتی وزیر اعظم کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی نہ صرف سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی سفارتی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اقلیتوں کے خلاف جبر کو فروغ دے رہی ہے اور داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے اس رویے کا نوٹس لے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مجبور کرے۔