پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا اور کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل نے جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے ملاقات کے دوران یہ بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں اور اگلی نسلوں کی کردار سازی ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا اور کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔