وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان پہنچ گئے، دو طرفہ تعلقات پر اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، جہاں وہ صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے اور گلیشیئرز کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نے آذربائیجان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد تاجکستان روانگی اختیار کی، جہاں دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران تجارتی، دفاعی، صحت اور تعلیمی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں، وزیراعظم نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے دورے مکمل کیے، جہاں انہوں نے صدر اردوان، صدر مسعود پزشکیان اور .صدر الہام علی یوف سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ایران کے سول جوہری پروگرام کی ۔حمایت کا اعلان بھی کیا