پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے مفاد میں مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی رعایت نہیں مانگ رہے بلکہ صرف انصاف اور قومی مفاد چاہتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کے لیے کسی بھی وقت مذاکرات ممکن ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اگر وہ ذاتی رعایت چاہتے تو بہت پہلے مانگ چکے ہوتے، لیکن ان کا مقصد ملکی مفاد ہے۔
انہوں نے پارٹی قیادت کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔