سعودی عرب میں ایک معمر شخص غلطی سے اپنے مصنوعی دانت نگل گیا۔
ڈاکٹروں نے منصوعی دانتوں کے فریم یا ڈینچر کو اس کی غذا کی نالی سے نکال لیا۔
مدینہ منورہ کے کنگ سلمان میڈیکل سٹی میں طبی ٹیموں نے اینڈو سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ستر سالہ مریض کی غذائی نالی کے درمیان پھنسے ہوئے ڈینچر کو نکالا۔
مدینہ ہیلتھ کاکس نے بتایا کہ مریض اپنے خاندان کے ہمراہ اس وقت مرکزی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آیا جب اس نے غلطی سے اپنے دانت نگل لیے تھے۔ وہ سینے میں شدید درد کی وجہ سے کچھ بھی نگلنے سے قاصر ہوگیا تھا۔
ضروری ایکسرے اور طبی معائنے کے بعد غذائی نالی کے درمیان میں دانتوں کی موجودگی ظاہر ہوئی۔
اس کیس سے فوری نمٹنے کے لیے مختلف محکموں سے میڈیکل ٹیم کو بلایا گیا۔
ٹیم اوپری معدے کی اینڈوسکوپی کے ذریعے کٹ کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔
بعد میں مریض کی ہسپتال میں دیکھ بھال کی گئی اور مریض صحت یاب ہوکر ہسپتال سے خارج ہوکر واپس گھر چلا گیا۔