مرغیوں کو ڈرا کر مارنے والے چینی شخص کے لیے چھ ماہ قید کی سزا

بیجنگ: چین میں پڑوسیوں کے جھگڑے کے دوران ایک شخص نے 1100 سے زائد مرغیوں کو ڈرا کر مار ڈالا جس کے بعد اس شخص کو چھ ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

عدالت نے اس شخص کا نام صرف ’گیو‘ بتایا ہے جس پر پڑوسی کی مرغیوں کو ڈرانے اور مار ڈالنے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں  اور اس کے پاداش میں اسے چھ ماہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنا ہوں گے۔ یہ واقعہ ہیونان صوبے کی ہینگ یانگ کاؤنٹی کے دیہی علاقے میں پیش آیا ہے۔

گیو کے مطابق اس کے پڑوسی زونگ نے اپریل 2022 میں اس کے گھر میں لگا درخت کسی وجہ کے بغیر کاٹ دیا تھا جس کے بعد دونوں پڑوسیوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی۔ لیکن گیو نے اپنے عمل سے ایک بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس طرح 1100 مرغیوں کو مارنے کے بعد اس نے 2000 امریکی ڈالر کی بقدر نقصان پہنچایا ہے۔

گیو رات کے وقت اپنے پڑوسی کے پولٹری فارم میں گھس گیا اور ٹارچ کی روشنی سے انہیں ایک کونے پر دھکیلا ۔ اس عمل میں مرغیوں کچلی گئیں اور500 ہلاک ہوگئیں۔ لیکن گیونہ رکا اوراس نے اگلے دن بھی یہ کیا کہ دوبارہ پڑوسی کے گھر کی حدود میں گھسا اور اس بار 640 مرغیاں مارڈالیں۔

اس عمل کے بعد زونگ نے گیو پر مقدمہ قائم کیا جس کے بعد اسے 1100 مرغیوں کے قتل میں کے پاداش میں اسے زونگ کو معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا اور کل 6 ماہ کی سزا دی گئی ہے۔