ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان انٹرنیشل فیشن برانڈ میبلائن کی ایمبیسڈر بن گئیں اور اس شاندار کامیابی پر اداکارہ نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی سوہانا کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔
اداکار نے بیٹی کو نئی کامیابی پر جہاں مبارکباد پیش کی وہیں اس کی کامیابی اور مستقبل کی کامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔
شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نیویارک میں اداکاری پڑھ رہی ہے اور انہوں نے فیشن برانڈ کی طرف سے ایمبیسڈر بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ایک پوسٹ میں سوہانا نے جہاں فیشن برانڈ کو ان کو موقع دینے پر شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے والدین کی سپورٹ اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور گیگی حدید بھی اس فیشن برانڈ کی ایمبیسڈر رہی ہیں۔