دیر بالا میں ٹریفک حادثہ، 5افراد جاں بحق

داروڑہ:دیربالا کے علاقہ ڈوگ درہ(چنار)میں موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھڈے میں جاگری جسکے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعات کے مطابق دیر شرینگل ڈوگ درہ بمقام چنار ڈوگ پائین میں موٹر کار نمبر SH2653ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہرے کھڈے میں جاگری۔

جسکے نتیجے میں شاہ عزت ولد اکرم جان سکنہ بیلو خوڑ ڈوگ درہ،فیض محمد ولد رحمت شاہ سکنہ پاتراک،ابرار ولد عمر زمان سکنہ ملوک خوڑ،شہاب الدین ولد شیر علی سکنہ ملوک خوڑ،حزب اللہ ولد شیر زادہ سکنہ مینہ ڈوگ جاں بحق جبکہ خیر محمد ولد گل رحیم سکنہ ملوک خوڑ اور ڈرائیور ندیم شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیا گیا ہے۔