پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ماضی کا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ایک 72 سالہ شخص نے ان کے ساتھ ناشتے میں انناس کے پین کیکس کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دنوں کے قصے شیئر کئے۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ 16 یا 17 برس کی تھیں، اس وقت انہیں صرف 3 ہزار روپے جیب خرچ کے لئے ملا کرتے تھے اس لئے انہوں نے اضافی پیسے کمانے کے لئے کال سینٹر میں کام کرنا شروع کیا، جہاں انہیں امریکا میں لوگوں کو کیبل کنکشن فروخت کرنا تھا۔
انہوں نے اس دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک 72 سالہ شخص، جسے لگتا تھا کہ میں امریکی ریاست اوہائیو سے ہوں، نے مجھے ڈیٹ کی آفر کرتے ہوئے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس کی آفر کی‘۔