کشمور میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید 

کشمور:کشمور میں ڈاکوؤں کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تب پیش آیا جب کچے میں نئی چیک پوسٹ قائم کی جارہی تھی .

اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس پر پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تاہم ڈاکو فرار ہوگئے۔