سپر مارکیٹوں پر موجود گوشت میں سپر بک کی موجودگی کا انکشاف

بارسیلونا: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اسپین میں تقریباً نصف سپر مارکٹوں میں موجود گوشت ادویات کی مزاحمت کرنے والے مہلک ’سپر بگ‘ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپین میں سیل پر موجود 40 فی صد چکن، ٹرکی، بیف اور دیگر گوشت میں ای کولی نامی ادویات کی مزاحمت کرنے والا سُپر بگ موجود ہے جو لوگوں میں شدید انفیکشن کا سبب بننے کے ساتھ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق اینٹی بائیوٹک کی مزاحمت خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اینٹی بائیوٹک مزاحمت کو عالمی سطح پر انسانی صحت کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک قرار دیتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہر سال عالمی سطح پر تقریباً 7 لاکھ افراد کی اموات ادویات کی مزاحمت کرنے والے انفیکشن کے سبب ہوتی ہے۔ اگر اس کے متعلق سنجیدہ نوعیت کے اقدامات نہیں کیے گے تو 2050 تک یہ تعداد 1 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

یہ مزاحمتی بیکٹیریا غذائی کڑی کے ذریعے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتے ہیں۔

اسپینش سائنس دانوں نے سیل پر موجود گوشت میں سیپسز اور یورینیری ٹریکٹ انفیکشنز کا سبب بننے والے ای کولی اور دیگر بیکٹیریا کی درست پیمائش کے لیے تجربوں کی ایک سیریز مرتب کی۔

 سائنس دانوں نے 2020 کے دوران اسپین کے شہر اوییڈو کی مختلف سپر مارکیٹوں سے گوشت سے بنی 100 اشیاء کا تجزیہ کیا۔ جن میں سے 73 فی صد اشیاء میں ای کولی بیکٹیریا غذائی حفاظتی حدود کے اندر پایا گیا