پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار اور مایاناز اداکارہ ماہرہ خان کی مداح انہیں دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور تصاویر بنواتے ہوئے روتی رہی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ ماہرہ خان کو ان کی مداح کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور اس کے جذبات آنسوؤں کی شکل میں آنکھوں سے بہنے لگے۔
اس موقع پر موجود دیگر لوگوں نے ماہرہ خان کی تصویر ان کی مداح کے ہمراہ بنائی جس میں اداکارہ مسکراتی رہیں اور مداح روتی رہی۔
ماہرہ خان نے اہنی اس مداح کو گلے سے لگایا، پیار کیا اور اس وقت تک ساتھ رہنے کی پیشکش بھی کی جب کہ وہ اپنے جذبات پر قابو نہ پالے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ اپنے مداحوں سے حسن سلوک سے پیش آئی ہوں، اس سے قبل بھی کئی بار اداکارہ کو اپنے مداحوں کو عزت دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔