سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ،خواتین ، بچوں سمیت 9پاکستانی جاں بحق، 5زخمی

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں اسلام نگر اور چک 18 کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے جوعمرے کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض واپسی کے دوران القصیم کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔

اس افسوسناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ذوالفقار علی، شہباز علی ولد محمد یونس، ام عمارہ زوجہ شہباز علی کے علاوہ عماریہ بی بی زوجہ محمد طیب گورایہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ حرم فاطمہ ولد محمد طیب، ابوذر ولد طیب، تحریم فاطمہ ولد محمد شہباز، حریم فاطمہ محمد شہباز اور محمد داؤد ولد طیب بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں محمد طیب عبدالحادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب ولد محمد شہباز شامل ہیں۔