مشہور کورین پاپ بینڈ کے گلوکارمون بن 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

سیول: معروف جنوبی کورین بینڈ ‘ایسٹرو’ کے پاپ گلوکار مون بن 25 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مون بن گزشتہ شب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

کورین بینڈ ’ایسٹرو‘ کی میوزک لیبل کمپنی نے سوشل میڈیا پر گلوکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔ 25 سالہ مون بن گلوکاری، اداکاری، ڈانسنگ اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔

۱

مون بن کی موت کی خبر پر ان کے مداح افسوس کا اظہار کر رہے سوشل میڈیا پر مون کی موت کی خبر آگ کی طرح پھیلنے کے بعد  ٹوئٹر پر مون بن ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

پپو

یاد رہے کہ مون بن نے 2016 میں کے پاپ بینڈ ‘ایسٹرو’ میں شمولیت اختیار کی اور اپنے البم ‘اسپرنگ اپ’سے ڈیبیو کیا جس کے بعد وہ کئی کورین ٹیلی ویژن سیریز میں اداکاری بھی کرتے رہے۔