وہاڑی ، سالگرہ تقریب سے واپس پر ٹریفک حادثہ، 4دوست جاں بحق

وہاڑی: سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرانے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

 وہاڑی میں لڈن روڈ پر سالگرہ منا کر واپس گھر جانے والے دوستوں کی گاڑی بیل ریڑھے سے ٹکرا کر دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق افسوسناک حادثہ لڈن روڈ پر کھادر نہر کے پل کے قریب پیش آیا جہاں بیل ریڑھے پر لکڑ لوڈ تھی، کار سوار وہاڑی سے اپنے دوست احمد لکھویرا کی سالگرہ منا کر لڈن جا رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں احمد لکھویرا نامی نوجوان بھی جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ٹیم نے کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا۔