ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ الیانہ ڈی کروز نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الیانہ ڈی کروز کے اس اعلان نے سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
الیانہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں بچے کا رامپر اور دوسری تصویر میں ایک پینڈٹ ہے جس پر ’ما ما‘ یعنی ماں لکھا دکھائی دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید الیانہ ڈی کروز شادی کر چکی ہیں تاہم انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
جبکہ مداحوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے اداکارہ نے شادی نہ کی ہو اور وہ بچہ گود لینے والی ہوں کیونکہ انہوں نے اب تک اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی شوہر کے حوالے سے کوئی بیان دیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین اور مداح اس راز کو جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں الیانہ ڈی کروز کترینہ کیف کے بھائی کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور ان کی فیملی کے ہمراہ کئی مرتبہ چھٹیاں مناتی دیکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے بھی اب تک شادی نہیں کی ہے تاہم وہ 2 لڑکیوں کو گود لے چکی ہیں اور بالی ووڈ میں یہ رواج عام ہے۔