لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 297 جنرل نشستوں پر ٹکٹ جاری کردئیے،پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جن کے پاس ٹکٹ پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جاسکے گی۔
عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ خود کریں گے، کئی دیرینہ کارکنوں کارکنوں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے جبکہ کئی نئے چہرے بھی میدان میں اتارے گئے ہیں، 11نشستوں پر امیدواروں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
جنرل نشستوں پر 8خواتین کو بھی میدان میں اتارنے میں فیصلہ کیا گیا ہے،پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے جمشید دستی کو بھی پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
سابق وزرائے اعلیٰ پرویز الٰہی اور عثمان بزدار بھی صوبائی اسمبلی کے انتخاب میں میدان میں اتریں گے۔