کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر کے اندر زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کچن کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کچن کا سامان بھی گرگیا۔
دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔
زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبدالرحمٰن 40 سالہ، سمیرا 35 سالہ، فزا 15 سالہ اور یوسف10 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔